ایک اور بم پھٹا﴾ گیس کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافے کی تجویز﴿

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافے کی تجویز

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ کھاد فیکٹریوں کے لئے گیس کی قیمت میں سو فیصد اضافے جبکہ سندھ میں بھی انڈسٹری اورسی این جی اسٹیشن کوگیس کی فراہمی دودن بندرکھنے کی تجاویززیرغورہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ سندھ میں گیس فراہمی کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ کل ای سی سی کیاجلاس میں کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ گھریلوصارفین کیلئے گیس 10 سے 15 فی صد اور انڈسٹری کے لئے 15 سے 20 فیصدمہنگی کی جائے گی۔یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ آنے کے بعدکیاجائیگا۔ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ وہ چار آئی پی پیز کو گیس کی فراہمی کے خلاف ہیں ، جن میں سیفائر، ہلمور، سیف پیٹرولیم اور اورینٹ شامل ہیں ،، ان کیساتھ گیس کی فراہمی کا معاہدہ کل ختم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو یومیہ 200 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s