بنگلہ دیش نے اسلام کو قومی مذہب برقرار رکھنے کااعلان کردیا

ڈھاکا (اے پی پی) بنگلہ دیش نے اسلام کو بطور قومی مذہب برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے ملک کی سیکولر حیثیت کی بحالی کی کوششوں کے باوجود منگل کو وزیر شفیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام بدستوربنگلہ دیش کا ریاستی مذہب رہے گا جبکہ ہندوؤں، بدھ پیروکاروں اور عیسائیوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔ بنگلہ دیش نے 1972ءمیں سیکولر ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں دو ملٹری ڈکٹیٹروں کی طرف سے مسلسل آئینی اصلاحات اور تبدیلیوںکی وجہ سے 1988ءمیں اسلام کو ریاست کا قومی مذہب قرار دے دیا گیا۔ حسینہ واجد نے ملک کی سیکولر حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہو سکا۔ بنگلہ دیشی حکومت کے موجودہ فیصلہ کی عوامی لیگ کے اتحاد میں شامل بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور ہندوں، عیسائیوں اور بدھ مت کے بااثر مشترکہ فورم نے بھرپور مخالفت کی ہے۔

bangladesh Flag

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s